حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ نجف اشرف کی جانب سے مرجع تقلید آیت اللہ العظمیٰ شیخ حسین وحید خراسانی کے انتقال پر حرم امیرالمؤمنین حضرت علیؑ کے جوار میں مجلس ترحیم منعقد کی گئی، جس میں علمائے دین، حوزہ علمیہ کے اساتذہ، طلبہ، مذہبی و سماجی شخصیات اور بڑی تعداد میں عقیدت مندوں نے شرکت کی۔
یہ مجلس نجف اشرف کی مسجد خضراء میں منعقد ہوئی، جس میں آیت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی کے فرزند حجۃ الاسلام والمسلمین سید محمد رضا سیستانی اور حجۃ الاسلام والمسلمین سید محمد باقر سیستانی، عتبہ عباسیہ کے شرعی متولی حجۃ الاسلام والمسلمین سید احمد صافی اور بعض دیگر عہدیداران شریک ہوئے۔
اس کے علاوہ حوزہ علمیہ نجف کے اساتذہ، طلبہ، دینی شخصیات، سرکاری عہدیداران، سماجی رہنماؤں اور بڑی تعداد میں مؤمنین و سوگواروں نے شرکت کرکے مرحوم مرجع تقلید کے اہل خانہ اور متعلقین سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا۔
مجلس کے شرکاء نے آیت اللہ العظمیٰ وحید خراسانیؒ کی علمی و دینی خدمات کو یاد کرتے ہوئے دینی علوم کی ترویج اور اسلامی تعلیمات کے تحفظ کے لیے ان کی نمایاں کوششوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
اس موقع پر مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی نے بھی اپنے تعزیتی پیغام میں آیت اللہ العظمیٰ شیخ حسین وحید خراسانیؒ کی رحلت پر افسوس کا اظہار کیا اور امامت و ولایت اہل بیتؑ کے دفاع میں ان کے بلند مقام اور تعلیم و تربیت، وعظ و ارشاد کے میدان میں ان کی گراں قدر خدمات کو سراہا۔










آپ کا تبصرہ